پنجاب میں انٹر پارٹ ٹو کے نتائج کا اعلان 18ستمبر کو ہوگا
 12th Class Results
فائیل فوٹو
لاہور: (ویب ڈیسک ) پنجاب بھر کے طلبہ کا انتظار ختم ، نو تعلیمی بورڈز بارہویں جماعت کے نتائج جمعرات 18 ستمبر صبح 10 بجے ایک ساتھ جاری کریں گے ۔

صوبہ پنجاب  کے تمام تعلیمی بورڈز نے بارہویں جماعت کے اعلان کی تاریخ طے کردی ہے۔ حکام کے مطابق یہ نتائج جمعرات 18 ستمبر 2025 کو صبح 10 بجے بیک وقت جاری کیے جائے گے۔

ذرائع کے مطابق لاہور ، راولپنڈی ،فیصل آباد، ملتان ، گوجرانولہ ، سرگودھا ، بہاولپور ، ڈیرہ غازی خان اور ساہیوال سمیت بورڈز کے طلبہ ایک ہی وقت میں اپنے نتائج دیکھ سکے گے۔ نیز نتائج حاصل کرنے کے تین طریقے رکھے گئے ہیں بورڈز کی آفیشل ویب سائٹ ، ایس ایم ایس سروس اور مخصوص اداروں میں دستیاب گزٹ ۔

طلبہ کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اپنے رول نمبر کے ذریعے ایس ایم ایس سروس استعمال کریں۔ مثال کے طور پر لاہور بورڈ کے طلبہ اپنا رول نمبر 800291 پر بھیج کر نتائج معلوم کر سکتے ہیں نیز دیگر بورڈز کے لیے بھی علیحدہ کوڈز جاری کیے گئے ہیں ۔

 

Board

 

 

 

Website

 

 

SMS Code

 

BISE Lahore

biselahore.com

800291

BISE Gujranwala

bisegrw.edu.pk

800299

BISE Rawalpindi

biserawalpindi.edu.pk

800296

BISE Multan

bisemultan.edu.pk

800293

BISE Sahiwal

bisesahiwal.edu.pk

800292

BISE Faisalabad

bisefsd.edu.pk

800240

BISE Sargodha

bisesargodha.edu.pk

800290

BISE Dera Ghazi Khan

bisedgkhan.edu.pk

800295

BISE Bahawalpur

bisebwp.edu.pk

800298

 

دوسری جانب خیبرپختونخوا میں مردان بورڈ پہلے ہی اپنے انٹرمیڈیٹ کے نتائج جاری کر چکا ہے۔ مردان اور نوشہرہ کے طلبہ نتائج

https://bisemdn.edu.pk یا 8583 پر ایس ایم ایس کے ذریعے دیکھ سکتے ہیں۔