
پنجاب حکومت نے صوبے میں سستی اور ماحول دوست سفری سہولت فراہم کرنے کے لیے ای ٹیکسی سکیم کا آغاز کر دیا ہے۔ پہلے مرحلے میں 1100 الیکٹرک ٹیکسی فراہم کی جائیں گی۔
تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب نے اس منصوبے کے لیے 3.5 ارب روپے کی سبسڈی مختص کی ہے۔ سکیم کے تحت شہریوں کو گاڑیاں بلا سود قرض پر دی جائیں گے جس کی ادائیگی پانچ سال کی آسان ماہانہ اقساط میں ہوگی۔
محکمہ ٹرانسپورٹ کے مطابق کارپوریٹ سیکٹر کو کم ازکم دس گاڑیوں کا انتخاب کرنا ہوگا جبکہ انفرادی امیدوار ایک گاڑی کے لیے درخواست دے سکیں گے۔ امیدوار کی عمر 21 تا 55 سال کے درمیان ہونا لازمی ہے اور خواتین کے لیے خصوصی کوٹہ مختص کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مریم نواز کا خواتین، بزرگوں اور طلباء کیلئے الیکٹرک بس میں فری سفر کا اعلان
گاڑیوں کے حصول کے لیے درخواستیں صرف ان لائن پورٹل
https://e-taxi.punjab.gov.pk
پر جمع کرائی جا سکتی ہے۔ حکومت نے واضح کیا ہے کہ مقررہ حد سے زیادہ قیمت امیدوار خود ادا کرے گا۔ قرعہ اندازی کے ذریعے کامیاب اُمیدواروں کا انتخاب کیا جائے گا۔ درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 5 اکتوبر 2025 مقرر کی گئی ہے۔