سوشل میڈیا اسٹار احمد شاہ کے بھائی عمر شاہ خالقِ حقیقی سے جاملے
Ahmed Shah brother death
فائل فوٹو
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کے معروف سوشل میڈیا اسٹار احمد شاہ کے چھوٹے بھائی عمر شاہ انتقال کر گئے۔

اس افسوسناک خبر نے نہ صرف احمد شاہ کے چاہنے والوں کو صدمے میں ڈال دیا بلکہ سوشل میڈیا پر بھی غم و اندوہ کی لہر دوڑ گئی ہے۔

عمر شاہ کو عوام نے اپنے بڑے بھائی احمد شاہ کے ہمراہ مختلف ٹی وی پروگرامز، خاص طور پر رمضان ٹرانسمیشن میں دیکھا تھا، جہاں ان کی معصوم گفتگو اور شرارتیں ناظرین کو بے حد پسند آتی تھیں۔

عمر کے کئی ویڈیوز کلپس سوشل میڈیا پر وائرل ہوئے اور وہ کم عمری میں ہی لاکھوں دلوں کو جیتنے میں کامیاب ہو گئے تھے۔

پیر کی صبح احمد شاہ کے آفیشل فیس بک اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ کے ذریعے عمر کے انتقال کی اطلاع دی گئی۔ تاہم پوسٹ میں ان کے انتقال کی وجہ نہیں بتائی گئی۔

یہ خبر سامنے آتے ہی مداحوں نے کمنٹس میں احمد شاہ اور ان کے اہلِ خانہ سے گہری ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔

ذہن نیشن رہے کہ گزشتہ برس جولائی میں عمر شاہ کی آنکھوں کی موتیا سرجری ہوئی تھی، مگر ان کی وفات کی اصل وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی۔

یہ بھی پڑھیں:رہنما پاکستان پیپلزپارٹی روشن الدین جونیجو انتقال کرگئے

 

 

 

سوشل میڈیا پر کئی صارفین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ عمر شاہ کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور احمد شاہ کے خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا فرمائے۔

یہ افسوسناک واقعہ سوشل میڈیا کی دنیا میں اپنی معصومیت اور معیاری مواد سے شہرت پانے والے احمد شاہ کے مداحوں کیلئے ایک بڑا دھچکا ہے۔