رہنما پاکستان پیپلزپارٹی روشن الدین جونیجو انتقال کرگئے
Roshanuddin Junejo death
فائل فوٹو
کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی کے سابق رکن قومی اسمبلی روشن الدین جونیجو انتقال کر گئے۔

صدرِ مملکت اور پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے روشن الدین جونیجو کے انتقال پر گہرے رنج و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ روشن الدین جونیجو ایک مخلص اور وفادار سیاسی کارکن تھے جنہوں نے نہ صرف پیپلزپارٹی بلکہ اپنے حلقے کی بھی بہترین خدمت کی، ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

آصف علی زرداری نے مرحوم کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں وہ ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں، اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل دے۔

واضح رہے کہ روشن الدین جونیجو کا شمار پیپلزپارٹی کے فعال رہنماؤں میں ہوتا تھا، وہ کئی برس تک پارٹی سے وابستہ رہے اور اپنے علاقے کے عوامی مسائل اجاگر کرنے میں پیش پیش رہے۔

یہ بھی پڑھیں:مختلف ٹریفک حادثات میں 14 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

 پارٹی کے ساتھیوں کا کہنا ہے کہ جونیجو نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی اور اپنی سیاسی جدوجہد میں اصولوں کو مقدم رکھا۔

ان کے انتقال پر پیپلزپارٹی کے کارکنان اور عوامی حلقوں نے بھی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ روشن الدین جونیجو کی کمی ہمیشہ محسوس کی جاتی رہے گی۔