عمران خان کی ہدایت پر پی ٹی آئی قائمہ کمیٹیوں سے بھی مستعفی
عمران خان کی ہدایت پر قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ کی قائمہ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ اور رکنیت سے استعفے دینا شروع کر دئیے
پی ٹی آئی نے عمران خان کی ہدایت پر قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ کی قائمہ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ اور رکنیت سے استعفے دیئے/ فائل فوٹو
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹرز نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایت پر قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ کی قائمہ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ اور رکنیت سے استعفے دینا شروع کر دئیے۔

اب تک پاکستان تحریک انصاف کے 12 سینیٹرز نے اپنے استعفے چیئرمین سینیٹ کو ارسال کردئیے ہیں۔ جن میں 5 کمیٹیوں کے چیئرمین سینیٹر بیرسٹرعلی ظفر، ذیشان خانزادہ، عون عباس بپی، ڈاکٹر ہمایوں مہمند اورمحسن عزیزبھی شامل ہیں، ان کے علاوہ سینیٹر دوست محمد، مرزا محمد آفریدی، اعظم خان سواتی، فلک ناز چترالی، فیصل جاوید، فوزیہ ارشد اورنورالحق قادری کمیٹیوں کی رکنیت سے مستعفی ہوگئے۔

یہ بھیپ ڑھیں: عمران خان کا پی ٹی آئی سینیٹرز کو کمیٹیوں سے مستعفی ہونے کا حکم

پی ٹی آئی سینیٹرز کا کہنا ہے کہ یہ اجتماعی استعفے بانی تحریک انصاف عمران خان کی ہدایت پر دئیے گئے ہیں اور اس کا مقصد موجودہ پارلیمانی نظام اور حکومت کی پالیسیوں کے خلاف پرامن احتجاج ریکارڈ کرانا ہے۔
یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین جنید اکبر سمیت پی ٹی آئی کے 51 ارکان قومی اسمبلی پہلے ہی اپنا استعفیٰ سپیکر قومی اسمبلی کو بھجواچکے ہیں۔