
فارن میڈیکل گریجوایٹس کی رجسٹریشن کیلئے نیشنل رجسٹریشن امتحان بھی منسوخ کر دئیے اور تمام فارن میڈیکل گریجوایٹس کو امتحانی فیس واپس دینے کا اعلان کرتے ہوئے تمام سرکاری و پرائیویٹ اداروں کو فارن میڈیکل گریجوایٹس کو ہاؤس جاب و انٹرن شپ دینے سے روک دیا گیا۔
صرف ایجوکیشنل کمیشن فار فارن میڈیکل گریجوایٹس سے تسلیم شدہ کالجز کی ڈگری مانی جائے گی۔ فارن میڈیکل کالجز پی ایم ڈی سی سے براہ راست منسلک ہوسکتے ہیں۔ آئندہ صرف ای سی ایف ایم جی یا پی ایم ڈی سی سے تسلیم شدہ کالج کی ایم بی بی ایس کی ڈگری مانی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: مرغی کی سپلائی معطل، پولٹری ایسوسی ایشن کا باضابطہ اعلان
پی ایم ڈی سی کے فیصلے سے سنٹرل ایشیا ، چین و مشرقی یورپ سے ایم بی بی ایس کا سکوپ ختم ہو گیا ،پہلے سے فارن میڈیکل گریجوایٹس پی ایم ڈی سی رجسٹریشن پر پابندی پر دربدر ہوگئے، سنٹرل ایشیا ، چین و مشرقی یورپ اور روس میں زیر تعلیم سینکڑوں طلبا کا مستقبل داؤ پر لگ گیا۔
پی ایم ڈی سی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق غیر ملکی میڈیکل یونیورسٹیوں کی پرانی فہرست ویب سائٹ سے ہٹا دی گئی ہے جو اب مو ثر نہیں رہی، غیر تسلیم شدہ اداروں کے گریجوایٹس کو عارضی رجسٹریشن نہیں ملے گی اور تمام زیر التوا درخواستیں بھی مسترد کر دی گئی ہیں، نئے ادارے دوبارہ درخواست اور فیس جمع کرائیں گے جبکہ منظوری صرف کونسل کے مقررہ معیار کے مطابق دی جائے گی۔ اعلامیے میں تمام ٹیچنگ ہسپتالوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ کسی بھی غیر ملکی گریجوایٹ کو رجسٹریشن کے بغیر ہاؤس جاب یا انٹرن شپ کی اجازت نہ دی جائے۔



