سیالکوٹ: سیلاب متاثرہ 26 سکول مزید دو روز بند رہیں گے
 سیالکوٹ میں سیلاب سے متاثر ہونے والے 26 سرکاری سکول مزید 2 دو روز بند رہیں گے۔
فائل فوٹو
سیالکوٹ: (سنو نیوز) سیالکوٹ میں سیلاب سے متاثر ہونے والے 26 سرکاری سکول مزید 2 دو روز بند رہیں گے۔

ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ نے سیلاب سے متاثر ہونے والے ضلع کے 26 سرکاری سکولوں میں مزید روز کی تعطیل کے احکامات جاری کردیا۔

سی ڈی سیالکوٹ کی جانب سے جاری احکامات میں کہا گیا ہے کہ ضلع کے میں بارشوں اور سیلاب سے متعدد تعلیمی ادارے متاثر ہوئے، سیالکوٹ ضلع کے بارش و سیلاب سے متاثر ہونے والے 26 سرکاری سکول 11 اور 12 ستمبر کو بند رہیں گے۔

ڈپٹی کمشنر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ان سکولوں میں تحصیل ڈسکہ کے 4، سیالکوٹ کے 6، پسرور کے 6 اور سمبڑیال کے 8 سکول بند رہیں گے، مذکورہ سکولوں میں طلبہ کے لیے دو روزہ تعطیل ہو گی جبکہ تدریسی عملہ حسبِ معمول حاضری یقینی بنائے گا۔

ڈی سی سیالکوٹ صبا اصغر علی نے کہا ہے کہ سکولوں کی بندش کا فیصلہ طلبہ کی حفاظت اور ہنگامی صورتحال کے پیشِ نظر کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بارشوں کے باعث تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان

یاد رہے کہ اس سے قبل 7 ستمبر کو بھی سیالکوٹ میں سیلاب سے متاثر ہونے والے 80 سرکاری سکولوں میں 10 ستمبر تک چھٹیوں میں توسیع کا اعلان کیا گیا تھا۔

ڈپٹی کمشنر کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ ضلع کے 80 سرکاری سکولوں کو بدستور 10 ستمبر تک بند رکھا جائے گا، کچھ سکول سیلابی پانی سے متاثرہوئے ہیں جبکہ کچھ میں پانی کھڑا ہے۔

ڈی سی سیالکوٹ نے بتایا کہ محکمہ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے مراسلہ کی روشنی میں ضلع کے 80 سرکاری سکولوں کو 10 ستمبر تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔