
ایوی ایشن ذرائع کے مطابق فلائٹ PA 470 جو کہ ایک ایئر بس A320 طیارہ تھا، لاہور سے جدہ کے لیے روانہ ہوئی تھی مگر دورانِ پرواز تکنیکی خرابی پیدا ہو گئی۔ اس پر پائلٹ نے فوری طور پر طیارے کا رخ کراچی کی جانب موڑتے ہوئے ہنگامی لینڈنگ کی۔
طیارے کے گراؤنڈ ہونے کے بعد عمرہ زائرین کو قریبی ہوٹل میں منتقل کر دیا گیا جبکہ طیارے کو مزید سفر کے لیے غیر موزوں قرار دے کر کھڑا کر دیا گیا۔ بعد ازاں، ایئرلائن نے ایک متبادل طیارے کا انتظام کیا تاکہ مسافروں کا سفر جاری رکھا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں: سولر صارفین کیلئے بُری خبر
اسی رات جب متبادل طیارہ کراچی سے دوبارہ پرواز کے لیے روانہ ہوا تو وہ بھی ایک اور ہنگامی صورتحال سے دوچار ہو گیا۔ اڑان بھرنے کے کچھ دیر بعد طیارہ پرندے سے ٹکرا گیا جس پر پائلٹ نے فوری طور پر ایئر ٹریفک کنٹرول (ATC) کو اطلاع دی اور احتیاطی تدابیر کے تحت دوبارہ کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی۔
ایئرلائن حکام نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ پرندے سے ٹکرانے کے واقعے کے بعد دوسرا طیارہ بھی گراؤنڈ کر دیا گیا ہے۔



