گاڑی مں اونچی آواز میں’’جھانجھر دی پاواں چھنکار‘‘ گانا چلانے پر مقدمہ
نواب ٹاؤن پولیس نے گاڑی میں اونچی آواز میں گانا بجانے والے شہری کے خلاف مقدمہ درج کر لیا
نواب ٹاؤن پولیس نے گاڑی میں اونچی آواز میں گانا بجانے والے شہری کے خلاف مقدمہ درج کیا/ فائل فوٹو
لاہور: (ویب ڈیسک) نواب ٹاؤن پولیس نے گاڑی میں اونچی آواز میں گانا بجانے والے شہری کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

پولیس کے مطابق شہری نے اپنی گاڑی میں پنجابی گانا  جھانجھر دی پاواں چھنکار  انتہائی بلند آواز میں لگایا ہوا تھا جس پر شہریوں کو مشکلات پیش آئیں اور ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: گاڑیوں اور موٹر سائیکل مالکان کیلئے بڑی خوشخبری

ایف آئی آر کے متن کے مطابق گاڑی کو بڑی مشکل سے روکا گیا، جس کے بعد شہری کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔ مقدمہ پولیس کی مدعیت میں ساؤنڈ ایکٹ کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔
پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ مقدمہ اے ایس آئی رحمت علی کے بیان پر درج کیا گیا ہے ۔پولیس حکام نے واضح کیا ہے کہ اونچی آواز میں میوزک بجانا اور ساؤنڈ ایکٹ کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی ۔