کراچی میں نجی ایئرلائن کے طیارہ کی ہنگامی لینڈنگ

فائیل فوٹو
September, 8 2025
کراچی: (ویب ڈیسک) جدہ سے لاہور جانے والی پرواز کو پیر کے روز تکنیکی خرابی کے باعث کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہنگامی طور پر اتار لیا گیا۔
کپتان نے بروقت ایئر ٹریفک کنٹرول (ATC) سے رابطہ کر کے ہنگامی لینڈنگ کی اجازت طلب کی جو فوری طور پر دے دی گئی۔
طیارہ کے معائنے کے دوران سول ایوی ایشن اتھارٹی (CAA) کے حکام کو فیول لیکیج کا انکشاف ہوا جس کے بعد انجینیئرز نے فوری طور پر مرمت کا کام شروع کر دیا۔
یہ پرواز اصل میں علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ، لاہور پر لینڈ کرنے والی تھی۔ طیارے میں سوار زیادہ تر مسافر عمرہ کی ادائیگی کے بعد وطن واپس آ رہے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: نادرا کا پاک آئی ڈی ایپ میں نئے فیچرز کا اضافہ
حکام کا کہنا ہے کہ تمام مسافر محفوظ ہیں اور طیارے کی مرمت کے بعد متبادل پرواز یا روانگی کے بارے میں جلد فیصلہ کیا جائے گا۔