
محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔ خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان کے چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔
اوکاڑہ، بہاولنگر، بہاولپور، رحیم یار خان، پاکپتن، ساہیوال میں بارش کی توقع ہے۔ وہا ڑی، خا نپور، کوٹ ادو، لودھراں، خانیوال میں بارش کا امکان ہے۔ ڈی جی خان، تونسہ، راجن پور اور ملتان میں بھی اکثر مقامات پر بارش ہوسکتی ہے۔ مری،
یہ بھی پڑھیں: دریائے ستلج میں پانی کی سطح مزید بلند، سیکڑوں دیہات زیر آب آنے کا خدشہ
گلیات، راولپنڈی، جہلم، چکوال، اٹک، سیالکوٹ، نارووال میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔ لاہور، فیصل آباد، سرگو دھا، بھکر، خوشاب، میانوالی میں بھی مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق تھرپارکر، مٹھی، اسلام کوٹ، نگرپارکر، چھاچھرو، عمر کوٹ، میرپور خاص میں بارش کا امکان ہے۔ سانگھڑ، خیرپور، شہید بینظیر آباد، مٹیاری، ٹنڈوالہٰ یار، ٹنڈو محمد خان میں بارش کی توقع ہے۔ ٹھٹھہ، بدین، سکھر، خیر پور، دادو، جامشورو، مٹیاری میں بارش کا امکان ہے۔
لاڑکانہ، شہید بینظیر آباد، حیدر آباد، سجاول، جیکب آباد، گھوٹکی میں بھی بارش کا امکان ہے۔ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلودرہنے کا امکان ہے۔ پشاور، ایبٹ آباد، مانسہرہ ،کوہستان، دیر، سوات، مالا کنڈ، بونیر، چترال میں بارش کی توقع ہے۔ کرم، اورکزئی، صوابی، مردان، نوشہرہ، خیبر، باجوڑ، مہمند، کوہاٹ، ہنگو، کرک میں بارش کا امکان ہے۔
لکی مروت، ڈی آئی خان اور وز یرستان میں چندمقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ کشمیر میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔