بریگیڈیئر (ر) طارق میر انتقال کر گئے
سفارتکار بریگیڈیئر (ر) طارق محمد میر گزشتہ روز انتقال کر گئے۔ انہوں نے سری لنکا، عراق اور ایران میں پاکستان کی نمائندگی کی
سفارتکار بریگیڈیئر (ر) طارق محمد میر گزشتہ روز انتقال کر گئے/ فائل فوٹو
لاہور: (ویب ڈیسک) سفارتکار بریگیڈیئر (ر) طارق محمد میر گزشتہ روز انتقال کر گئے۔ انہوں نے سری لنکا، عراق اور ایران میں پاکستان کی نمائندگی کی۔

سفارتکار بریگیڈیئر (ر) طارق محمد میر نے تہران میں سربراہِ مشن کی حیثیت سے اس وقت تاریخی کردار ادا کیا جب پاکستان 1979 کے انقلاب کے بعد اسلامی جمہوریہ ایران کو تسلیم کرنے والا پہلا ملک بنا۔ یہ فیصلہ پاکستان کی سفارتی تاریخ میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی وزیر بحری امور جنید انور چودھری کی والدہ انتقال کر گئیں

عراق میں اپنی تعیناتی کے دور میں پہلی خلیجی جنگ کے دوران انہوں نے ہزاروں پاکستانیوں کے محفوظ انخلاء کو یقینی بنایا۔ انہوں نے پاکستان فارن سروس اکیڈمی میں بھی خدمات انجام دیں اور نوجوان سفارتکاروں کی رہنمائی اور تربیت میں اہم کردار ادا کیا۔ ان کو ان کی شاندار خدمات پر تمغۂ پاکستان اور ستارۂ امتیاز سے نوازا گیا۔ ایران کی حکومت نے بھی انہیں  آرڈر آف ہمائیوں  کا اعزاز بخشا۔