
قومی ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان میں تقریباً 70 لاکھ نوجوان شہری تاحال شناختی کارڈ کے بغیر ہیں ۔ نادرا کے مطابق یہ وہ افراد ہیں جن کی عمر 18 برس سے زیادہ ہوچکی ہے لیکن انہوں نے اب تک قومی شناختی کارڈ بنوانے کے لیے کوئی درخواست جمع نہیں کروائی ۔
نادرا حکام نے شہریوں اور والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کے شناختی کارڈ بنوانے کے لیے فوری طور پر نادرا دفاتر سے رجوع کریں یا آسانی کے لیے آن لائن پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے درخواست جمع کرائیں۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا میں ایجوکیشن بورڈز میں ملازمتوں کا اعلان
ماہرین کے مطابق شناختی کارڈ کے بغیر شہری نا صرف اپنے قانونی اور شہری حقوق سے محروم رہتے ہیں بلکہ تعلیمی داخلے، ملازمت ، ووٹ ڈالنے اور دیگر بنیادی سہولیات سے بھی فائدہ نہیں اٹھا سکتے۔ نادرا نےعوام پر زور دیا ہے کہ وہ اس معاملے میں تاخیر نہ کریں اور جلد از جلد کارڈ بنوا کر قومی ریکارڈ کا حصہ بنیں۔



