خیبرپختونخوا میں ایجوکیشن بورڈز میں ملازمتوں کا اعلان
KP education jobs
فائیل فوٹو
پشاور: (ویب ڈیسک) خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے کے بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (BISEs) میں اعلیٰ سطحی عہدوں پر نئی سرکاری ملازمتوں کا اعلان کیا ہے۔

ابتدائی و ثانوی تعلیم کے محکمہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق، اسٹیبلشمنٹ، ابتدائی و ثانوی تعلیم اور اعلیٰ تعلیم کے محکموں کے مستقل ملازمین ان آسامیوں کے لیے ڈیپوٹیشن (عارضی تقرری) کی بنیاد پر درخواست دے سکتے ہیں۔

مخصوص آسامیوں میں

·         چیئرمین: بی آئی ایس ای ایبٹ آباد اور مالاکنڈ

·         سیکرٹری: بی آئی ایس ای بنوں اور سوات

·         کنٹرولر امتحانات: بی آئی ایس ای بنوں شامل ہیں

اہلیت کے لیے شرائط:

  • درخواست دہندہ متعلقہ BPS اسکیل میں مستقل سرکاری ملازم ہو۔
  • درخواست کی آخری تاریخ تک عمر 56 سال سے کم ہو۔
  • امیدوار کے خلاف کوئی زیر التواء انضباطی کارروائی نہ ہو۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں 6 ستمبر کو عام تعطیل کا اعلان

محکمہ کے مطابق تقرریاں شفاف میرٹ سسٹم کے تحت کی جائیں گی جس میں پیشہ ورانہ تجربہ، متعلقہ تربیت، تعلیمی قابلیت اور کارکردگی رپورٹس کو مدنظر رکھا جائے گا۔ شارٹ لسٹ کیے گئے امیدواروں کا مقابلہ جاتی انٹرویو لیا جائے گا جس میں ان کی تکنیکی مہارت، قائدانہ صلاحیت، نظم و نسق، ابلاغ اور مسئلہ حل کرنے کی اہلیت کا جائزہ لیا جائے گا۔

واضح رہے کہ محکمہ نے تمام اہل امیدواروں پر زور دیا ہے کہ وہ فوری طور پر درخواست دیں اور تعلیمی شعبے میں جاری اصلاحات کا حصہ بنیں۔