
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملکی صرافہ مارکیٹوں میں آج 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں 3 ہزار 300 روپے کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد پاکستانی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 70 ہزار 700 روپے ہو گئی۔
جیولرز ایسوسی ایشن کی جانب سے بتایا گیا کہ پاکستانی صرافہ بازاروں میں آج 24 قیراط کے حامل10 گرام سونے کا بھاؤ میں بھی 2 ہزار 819 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد پاکستان میں 10 گرام سونا 3 لاکھ 17 ہزار 815 روپے کا ہو گیا۔
دوسری جانب عالمی صرافہ بازار میں بھی سونے کے بھاؤ میں 33 ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد بین الاقوامی صرافہ مارکیٹوں میں فی اونس سونے کے دام 3 ہزار 480 ڈالر پر پہنچ گئے۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت میں ہوشربا اضافہ
معاشی ماہرین کے مطابق امریکا میں شرح سود میں کمی کی توقعات کے باعث سونےکی خریداری کا رجحان دیکھا جارہا ہے جس کے سبب سونےکی قیمت 4 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔
ماہرین کا مزید کہنا ہےکہ اگر امریکی فیڈرل ریزرو بینک نے شرح سود میں کمی کا فیصلہ کیا تو سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔



