
حکومت سندھ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر 5 اور 6 ستمبر کو سندھ میں عام تعطیل ہوگی، عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر 5، 6 ستمبر کو سندھ بھر کے تمام دفاتر بند رہیں گے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز وفاقی حکومت کی جانب سے بھی جشن عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا تھا، کابینہ ڈویژن کی جانب سے عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر چھٹی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔
وفاقی حکومت سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کا اطلاق ملک کے سرکاری و نجی اداروں پر ہو گا اور جشن عید میلاد النبی ﷺ کی مناسبت سے ملک بھر میں سرکاری و نجی ادارے بند رہیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: مریم نواز کا مسجد پر اپنی تصویر لگانے کا نوٹس، وضاحت طلب
خیال رہے کہ پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں نبی آخر الزمان حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کے یومِ ولادت کا جشن مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جاتا ہے۔
دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31 اور تمام صوبائی دارالحکومت میں 21 ،21 توپوں کی سلامی سے ہوتا ہے، مساجد میں نماز فجر کی ادائیگی کے بعد مسلم اُمہ کے اتحاد اور ملک کی ترقی و خوش حالی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی جاتی ہیں۔
یہ بھی یاد رہے کہ رواں برس نبی آخرزماں حضرت محمد ﷺ کا جشن ولادت 6 ستمبر بروز ہفتہ کو عقیدت و احترام سے منایا جائے گا ، 6 ستمبر کو یوم دفاع بھی منایا جاتا ہے۔
واضح رہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے جشن عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر 2 تعطیلات (جمعہ اور ہفتہ) کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ تیسری چھٹی اتوار کے روز ہو گی، یوں سندھ کے شہری اس ہفتے تین چھٹیوں سے مستفید ہوں گے۔



