یورپی یونین کاپاکستان میں سیلاب متاثرین کی ہنگامی امداد کا اعلان
Pakistan floods
فائیل فوٹو
(ویب ڈسیک):یورپی یونین نے پاکستان میں تباہ کن سیلاب کے پیشِ نظر 10 لاکھ 50 ہزار یورو (تقریباً 35 کروڑ روپے) کی ہنگامی انسانی امداد کا اعلان کیا ہے۔

یہ امداد قابلِ اعتماد انسانی ہمدردی کی تنظیموں کے ذریعے فراہم کی جائے گی جس میں جان بچانے والی طبی سہولیات، پانی، صفائی اور حفظان صحت (WASH) کی خدمات  شامل ہوں گی تاکہ بیماریوں کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے اور نقد امدادبھی فراہم کی جائے گی تاکہ سب سے زیادہ متاثرہ افراد اپنی بنیادی ضروریات پوری کر سکیں۔

یورپی یونین  کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ ہمارے دل کی گہرائیوں سے تعزیت ان خاندانوں کے ساتھ ہے جو اس سانحے سے متاثر ہوئے ہیں۔
یورپی یونین نے اس بحران کے دوران پاکستان کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مون سون بارشوں سے ہونیوالے نقصانات کی رپورٹ جاری

واضح رہے کہ یہ اعلان ایشیائی ترقیاتی بینک (ADB) اور اقوام متحدہ کی جانب سے کیے گئے حالیہ وعدوں کے بعد سامنے آیا ہےجنہوں نے بالترتیب 30 لاکھ ڈالر اور 6 لاکھ ڈالر کی امداد دینے کا اعلان کیا ہے تاکہ سیلاب سےمتاثرہ علاقوں کی مدد کی جا سکے۔