اعجاز چودھری نے اپنی نااہلی کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا
لاہور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی رہنما اعجاز چودھری نے الیکشن کمیشن کے نااہلی کے نو ٹیفکیشن کو چیلنج کر دیا
لاہور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی رہنما اعجاز چودھری نے الیکشن کمیشن کے نااہلی کے نو ٹیفکیشن کو چیلنج کیا/ فائل فوٹو
(ویب ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی رہنما اعجاز چودھری نے الیکشن کمیشن کے نااہلی کے نو ٹیفکیشن کو چیلنج کر دیا۔

اعجاز چودھری نے اپنے وکیل رانا مدثر عمر اور بیرسٹر تیمور ملک کی وساطت سے درخواست دائر کر دی۔ درخواست میں الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: بانی کی ہدایات ہیں، استعفے کسی صورت واپس نہیں لیں گے: بیرسٹر گوہر

وکیل نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ الیکشن کمیشن نے قانونی تقاضے پورے کیے بغیر اعجاز چودھری کو سینٹ کی نشست سے نااہل کیا۔ عدالت اعجاز چودھری کو سینیٹ سے نااہل کرنے کا ای سی پی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے۔
این اے 66 وزیر آباد کے ضمنی انتخابات میں آزاد امیدوار کے کاغذات نامزدگی وصول نہ کرنے کیخلاف ایک ہی نوعیت کی درخواستوں کو یکجا کرنے کا حکم دے دیا۔
جسٹس ملک اویس خالد نے شہری محمد خالد کی درخواست پر سماعت کی جس میں کاغذات نامزدگی وصول کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا ہے، عدالت نے ہدایت کی کہ اسی نوعیت کی درخواستیں یکجا کر کے تین ستمبر کیلئے مقرر کی جائیں۔