عمران خان کی 7 مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
Imran Khan bail petitions
فائل فوٹو
لاہور: (ویب ڈیسک) انسدادِ دہشتگردی عدالت نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی 7 مقدمات میں ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواستوں کو سماعت کیلئے مقرر کر دیا ہے۔

عدالت نے یہ درخواستیں یکم ستمبر کو سننے کا فیصلہ کیا ہے اور فریقین کو اس سلسلے میں نوٹسز بھی جاری کر دیے ہیں۔

یاد رہے کہ یہ درخواستیں عمران خان کے وکلا کی جانب سے دائر کی گئی تھیں، جن پر عدالت کے جج امجد علی شاہ نے ابتدائی کارروائی کی۔

کیس ریکارڈ کے مطابق سابق وزیر اعظم کو پہلے ہی تھانہ نیو ٹاؤن، تھانہ نصیر آباد، تھانہ ٹیکسلا، تھانہ سٹی اور تھانہ سول لائن کے مختلف مقدمات میں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجا جا چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:مریم نواز شریف کا دریائے راوی میں کشتی پر بیٹھ کر سیلابی صورتحال کا جائزہ

 

 

ان مقدمات میں عمران خان پر جلاؤ گھیراؤ، ریاستی اداروں کیخلاف سازش اور قتل کے منصوبے جیسے سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں، یہ مقدمات مئی 2023 کے بعد مختلف شہروں میں ہونے والے پرتشدد واقعات سے جڑے ہوئے ہیں۔

دوسری جانب قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر عدالت نے یکم ستمبر کو ضمانت کی درخواستوں پر مثبت فیصلہ دیا تو سابق وزیر اعظم کو بڑا ریلیف مل سکتا ہے، بصورت دیگر ان کے قانونی مسائل میں مزید اضافہ ہو گا۔