این اے 129 ضمنی الیکشن: امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ
NA-129 by-election 2025
فائل فوٹو
لاہور: (ویب ڈیسک) این اے 129 کے ضمنی الیکشن میں انتخابی عمل ایک نئے مرحلے میں داخل ہوگیا، الیکشن کمیشن کی جانب سے امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کر دیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار ارسلان احمد کو گیزر جبکہ مسلم لیگ (ن) کے امیدوار محمد نعمان کو شیر کا انتخابی نشان الاٹ کیا گیا ہے،جبکہ تحریک لبیک پاکستان کے امیدوار وقاص احمد کو کرین کا نشان ملا ہے۔

دیگر امیدواروں میں اسد کریم کلواڑ کو گیس سلنڈر، نجاش خان کو کرکٹ سٹمپس، بلال لیاقت کو ٹاور، جواد علی سید کو سیکسو فون، سہیل عارف کو دروازہ اور عظیم یاسین کو ریڈیو کا انتخابی نشان الاٹ ہوا ہے۔

اسی طرح عمران اشرف کو بیج، عمران علی کو فریج، لیاقت جان کو لیپ ٹاپ، محمد عمر جمیل کو ٹی شرٹ، محمد یاسین کو ٹرائی سائیکل، میاں اویس کو آئل اسٹوو اور میاں عفان کو ریکٹ کا انتخابی نشان دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کا ضمنی انتخابات کا بائیکاٹ اور قائمہ کمیٹیوں سے استعفے کا اعلان

این اے 129 کے ضمنی انتخاب میں پولنگ 18 ستمبر کو ہوگی، جو صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔ اس حلقے کی نشست سابق وفاقی وزیر میاں اظہر کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔

سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق انتخابی نشانات کے اعلان کے بعد حلقے میں مقابلہ مزید دلچسپ اور سخت ہو گیا ہے، جس کے بعد بڑے امیدواروں کے درمیان کانٹے دار مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔