کراچی بورڈ نے انٹر سائنس جنرل گروپ کے نتائج کا اعلان کردیا
Karachi Board Result 2025
فائیل فوٹو
کراچی: (ویب ڈیسک) ­­کراچی بورڈ نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو سائنس جنرل گروپ کے سالانہ امتحانات 2025 کے نتائج جاری کر دیے۔

 بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کراچی(BIEK) نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو سائنس جنرل گروپ کے سالانہ امتحانات 2025 کے نتائج جاری کر دیے ہیں، پہلی پوزیشن دو طلبہ نے ایک ساتھ حاصل کی۔

 گورنمنٹ ڈگری سائنس اینڈ کامرس کالج ملیر کینٹ کی مائرہ خان اور بحریہ کالج کارساز کے محمد ہارون نے 1100میں سے 988 نمبر لے کر اے ون گریڈ کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی۔ دوسری پوزیشن بھی بحریہ کالج کارساز کے محمد انس نے 986 نمبروں کے ساتھ حاصل کی جبکہ اسی کالج کی عائشہ یاسین نے 982 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی ۔

 امتحانی کنٹرولر زرینہ رشید کے مطابق اس سال 16 ہزار 842 طلبہ رجسٹر ہوئے جن میں سے 16 ہزار 549 نے امتحان دیا۔ تاہم ان میں 9 ہزار 199 پاس ہوئے اور کامیابی کا تناسب 55.59 فیصد رہا۔

یہ بھی پڑھیں: حیدرآباد بورڈ نے پری میڈیکل کے نتائج جاری کر دیے

 نتائج بورڈ کی ویب سائٹ https://www.biek.edu.pk پر موجود ہیں۔ طلبہ گوگل پلے اسٹور پر دستیاب سرکاری ایپ سے بھی رزلٹ دیکھ سکتے ہیں۔

 چیئرمین بورڈ فقیر محمدلاکھو نے کامیاب طلبہ کو مبارکباد دی اور کہا کہ تمام گروپس کے نتائج کے بعد پوزیشن ہولڈرز کے اعزاز میں تقریب رکھی جائے گی جس میں والدین، اساتذہ اور میڈیا نمائندے شریک ہوں گے۔