حیدرآباد بورڈ نے پری میڈیکل کے نتائج جاری کر دیے
Hyderabad Board Result 2025, Pre-Medical Inter Result, Top Position Holders Hyderabad, HSC Part 2 Result, Sindh Education Board
فائیل فوٹو
حیدرآباد:(ویب ڈیسک) حیدرآباد کے تعلیمی بورڈ نے انٹر پری میڈیکل گروپ کے سالانہ امتحانات 2025 کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔

 تعلیمی بورڈ آف حیدرآباد نے پری میڈیکل (انٹر) کے سالانہ نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ اس سال کے نتائج کی خاص بات یہ رہی کہ پہلی ٹاپ تین پوزیشنز حیدرآباد کی طالبات نے حاصل کیں۔

 گزٹ نوٹیفکیشن کے مطابق حیات گرلز کالج صدر کی اقصیٰ محمد رشید نے977 نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی ۔ کاؤنٹی گرلز کالج کی زنیرہ رحمت اللہ نے 973 نمبروں کے ساتھ دوسری جبکہ گورنمنٹ گرلز کالج قاسم آباد کی پری کھیم چند نے972 نمبروں کے ساتھ تیسری پوزیشن اپنے نام کی۔

یہ بھی پڑھیں: انٹرمیڈیٹ پوزیشن ہولڈرز کے نام سامنےآگئے

اس سال امتحانات میں دس اضلاع کے 45 ہزار 413 طلبہ و طالبات شریک ہوئے۔ ان میں سے 2 ہزار48 نے اے ون گریڈ اور 15 ہزار397 نے اے گریڈ حاصل کیا۔

 بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ طالبات کی یہ کامیابی انکی محنت اور اساتذہ کی راہنمائی کا نتیجہ ہے۔ کامیاب ہونے والی طلبہ و طالبات کو مبارکباد دی گئی اور کہا گیا کہ نتائج علاقے میں تعلیم کے بہتر معیار کی نشانی ہیں۔ طلبہ اپنے رزلٹ بورڈ کی ویب سائٹ پر بھی دیکھ سکتے ہیں۔