
فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات 2025 کے نتائج جاری کر دیے ہیں۔ وزیر مملکت وجیہ قمر نے بٹن دبا کر نتائج کا اعلان کیا نیز اس سال کامیابی کا تناسب 83.19 فیصد رہا ہے۔
نتائج کے مطابق پری میڈیکل گروپ میں علینہ طاہر نے 1071 نمبر لے کر پہلی اور وردا سرفراز نے 1070 نمبروں سے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ پری انجینئرنگ میں مزمل ساجد 1063 نمبروں کے ساتھ پہلے نمبر پر رہے جبکہ محمد سمیع نے 1059 نمبر لے کر دوسری پوزیشن حاصل کی۔
سائنس جنرل گروپ میں ضیام رحاب نے 1056 نمبر کے ساتھ پہلی جبکہ عیشا زیدی نے 1056 نمبر لے کر دوسری پوزیشن حاصل کی۔ کامرس گروپ میں جنت نذیر نے 1025 نمبروں کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی۔ ہیومینیٹیز گروپ میں دینا خان نے 986 نمبر لے کر سب سے آگے رہیں۔
یہ بھی پڑھیں: فیڈرل بورڈ نے انٹرمیڈیٹ کے نتائج کا اعلان کر دیا
وزیر مملکت برائے تعلیم نے کامیاب طلبہ اور ان کے والدین کو مبارکباد دی اور کہا کہ یہ نوجوان ملک کا روشن مستقبل ہیں۔ فیڈرل بورڈ نے بتایا کہ نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کو انعام و شیلڈز بھی دی جائیں گی۔ طلبہ اپنے نتائج بورڈ کی ویب سائٹ پر رول نمبر درج کر کے بھی دیکھ سکتے ہیں۔