فیڈرل بورڈ نے انٹرمیڈیٹ کے نتائج کا اعلان کر دیا
FBISE Result 2025
فائیل فوٹو
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے انٹرمیڈیٹ کے سال 2025 کے امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔

بورڈ کے مطابق، نتائج کی تقریب کو سرکاری چینلز پر براہ راست نشر کیا جائے گا جبکہ انفرادی نتائج FBISE کی ویب سائٹ پر دستیاب ہوں گے۔ انٹرمیڈیٹ پارٹ اول اور پارٹ دوم (گیارہویں اور بارہویں جماعت) کے سال 2025 کے امتحانات کے نتائج منگل، 26 اگست کو صبح 11:30 بجے جاری کر دیے گئے ہیں۔

طلبہ مدد کے لیے FBISE کی ہیلپ لائن 111 032 473 پر رابطہ کر سکتے ہیں یا www.fbise.edu.pk پر جا کر اپنے مارکس شیٹس دیکھ سکتے ہیں۔

تعلیمی سال تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے اور یونیورسٹی داخلوں کا مرحلہ قریب ہے جہاں HSSC کے نتائج اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اسکولوں میں گلدستے اور تحائف دینے پر پابندی

گیارہویں اور بارہویں جماعت کے نتائج اُن طلبہ کے لیے نہایت اہم ہیں جو اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے، اسکالرشپس کے لیے درخواست دینے یا مقابلے کے امتحانات میں شرکت کرنے کے خواہشمند ہیں۔
واضح رہے کہ یہی نتائج میڈیکل، انجینئرنگ اور دیگر پیشہ ورانہ پروگرامز میں داخلے کا تعین کرتے ہیں۔