پھل فروش کا تشدد، زخمی ہونیوالا دوسرا بھائی بھی چل بسا
30 روپے کے معاملے پر پھل فروش اور اس کے ساتھیوں کے بد ترین تشدد سے زخمی ہونے والا دوسرا بھائی بھی چل بسا
پھل فروش اور اس کے ساتھیوں کے بد ترین تشدد سے زخمی ہونے والا دوسرا بھائی بھی چل بسا/ فائل فوٹو
(ویب ڈیسک) 30 روپے کے معاملے پر پھل فروش اور اس کے ساتھیوں کے بد ترین تشدد سے زخمی ہونے والا دوسرا بھائی بھی چل بسا، پولیس نے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا۔

بتایا گیا ہے کہ رائے ونڈ میں چار روز قبل دو سگے بھائی راشد اور واجد پھل خریدنے کیلئے اویس کے پاس آئے تھے جہاں 30 روپے کے معاملے پر تکرار کے بعد پھل فروش اور اس کے بیٹے تیمور نے اپنے ساتھیوں سمیت واجد اور راشد کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا تھا جس سے دونوں شدید زخمی ہو گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی حکومت کا گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس بڑھانے کا فیصلہ

واجد اور راشد کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں واجد اسی روز جان کی بازی ہار گیا تھا جبکہ تین بچوں کا باپ راشد بھی چار روز موت و حیات کی کشمکش میں رہنے کے بعد گزشتہ روز ہسپتال میں دم توڑ گیا ہے۔
پولیس نے واقعہ میں ملوث تیمور نامی مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ ان کے ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔