سہیل وڑائچ پر مقدمہ درج کرنے کیلئے ایف آئی اے میں درخواست دائر
Sohail Warraich case
فائل فوٹو
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) معروف سینیئر کالم نگار اور تجزیہ کار سہیل وڑائچ کیخلاف ایف آئی اے میں مقدمہ درج کرنے کیلئے درخواست دائر کردی گئی۔

یہ درخواست شہری مشکور حسین کی جانب سے ندیم سرور ایڈووکیٹ کے توسط سے جمع کرائی گئی۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ سہیل وڑائچ نے فیلڈ مارشل سے متعلق جھوٹی اور من گھڑت خبریں پھیلائیں، جس سے عوام میں گمراہ کن تاثر پیدا ہوا۔ درخواست گزار کے مطابق کالم نگار کا یہ اقدام نہ صرف حقائق کے منافی ہے بلکہ یہ پیکا ایکٹ کے تحت قابلِ گرفت جرم بھی ہے۔

درخواست میں مزید کہا گیا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر پہلے ہی ان خبروں کو بے بنیاد اور جھوٹ کا پلندہ قرار دے چکے ہیں، اس کے باوجود سہیل وڑائچ نے ایسی معلومات پھیلائیں جو قومی اداروں کی ساکھ کو نقصان پہنچا سکتی ہیں۔

شہری مشکور حسین نے مؤقف اختیار کیا کہ کسی بھی فرد کو جھوٹی خبریں پھیلانے اور عوام میں انتشار پیدا کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی نے ضمنی الیکشن لڑنے کا فیصلہ کرلیا: وقاص اکرم

ایف آئی اے کو جمع کرائی گئی درخواست میں مطالبہ کیا گیا کہ سہیل وڑائچ کiخلاف فوری طور پر مقدمہ درج کیا جائے اور قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے۔

درخواست گزار نے استدعا کی کہ اس اقدام سے نہ صرف جھوٹی خبروں کے پھیلاؤ کو روکا جاسکے گا بلکہ دیگر افراد کیلئے بھی یہ ایک مثال قائم ہوگی کہ قومی سلامتی اور اداروں کیخلاف غلط بیانی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔