پی ٹی آئی نے ضمنی الیکشن لڑنے کا فیصلہ کرلیا: وقاص اکرم
شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ علیمہ خان کے بیٹے شاہ ریز پر کوئی کیس نہیں تھا، شاہ ریز خان کو ان کے 2 بچوں کے سامنے اٹھا کر لے گئے
سیکرٹری اطلاعات پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) شیخ وقاص اکرم /فائل فوٹو
(ویب ڈیسک) سیکرٹری اطلاعات پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ علیمہ خان کے بیٹے شاہ ریز پر کوئی کیس نہیں تھا، شاہ ریز خان کو ان کے 2 بچوں کے سامنے اٹھا کر لے گئے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیخ وقاص اکرم نے نجی ٹی وی پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز شاہ ریز خان اہلیہ کے ہمراہ بیرون ملک جا رہے تھے، لاہور ائیرپورٹ پرایف آئی اے نے روکا اور آف لوڈ کیا، ان کو باہر نہیں جانے دیا، پھر وہ واپس گھر آگئے، آج وہ گھر میں موجود تھے کہ سادہ کپڑوں میں ملبوس 4 مسلح افراد گھر میں داخل ہوئے، انہوں نے ملازمین پر تشدد کیا، شاہ ریز خان کوان کے 2 بچوں کے سامنے اٹھا کر لے گئے، شاہ ریز خان غیر سیاسی آدمی ہیں، ان کی گرفتاری کی مذمت کرتا ہوں، اغوا کے ذمہ دار پنجاب حکومت اور مریم نواز ہیں، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی 9 مئی کے مقدمات میں ضمانتیں منظور

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ سے عمران خان کی ضمانت ہونے پر خوش ہیں، پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی نے ضمنی الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے، عمران خان نے سیاسی کمیٹی کو فیصلہ کرنے کا کہا تھا، عمران خان کی طرف سے اپوزیشن لیڈر کی نامزدگی کا میسج آیا تھا تاہم عمرایوب اور شبلی فراز ابھی فارغ نہیں ہوئے، اس معاملے پر سٹے موجود ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سہیل وڑائچ نے جو کالم میں لکھا تھا ہم نے اس کوسنجیدہ نہیں لیا تھا، معافی کے حوالے سے یہ باتیں 6 ماہ پہلے عمران خان سے ڈسکس ہوئی ہیں، جس پر عمران خان بڑے واضح انداز میں جواب دے چکے ہیں، جو کالم میں لکھا تھا یہ ہمارے لئے میسج نہیں تھا، یہ تو ن لیگ والوں کیلئے میسج تھا، اس معاملے پر سہیل وڑائچ استعمال ہوا کیونکہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے ساری باتوں کو انکار کر دیا، سہیل وڑائچ نے صرف تصاویر بنوائی تھیں، ان کی کوئی گفتگو نہیں ہوئی تھی، کیا سہیل وڑائچ پر پیکا کا پرچہ دیں گے ؟،انہوں نے بڑا جھوٹ بولا ہے، کیا ا ن کے چینل کے ساتھ بھی کوئی کارروائی ہوگی؟۔