
ریسکیو ٹیم کے مطابق فیروز پور روڈ ارفع کر یم ٹاور کے قریب رکشہ ڈرائیور نواز کھمبے پر چڑھ گیا، رکشہ ڈرائیور کو اتارنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
پولیس ذرائع کا بتانا ہے کہ گھریلو لڑائی جھگڑے سے تنگ آکر رکشہ ڈرائیور نواز کھمبے پر چڑھا ہے، رکشہ ڈرائیور کا اپنی بیوی کیساتھ لڑائی جھگڑا ہوا تھا ، رکشہ ڈرائیور مبینہ خود کشی کرنے کی غرض سے کھمبے پر چڑھا۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن محمد اخلاق تارڑ نے بتایا ہے کہ رکشہ ڈرائیور سے گفتگو جاری ہے، محمد نواز نے حکومت نے حکومت سے ملکی حالات ٹھیک کرنے کا مطالبہ بھی کریا، رکشہ ڈرائیور کو نیچے اتارنے کی کوشش کی جا رہی ہے ، تحقیق کے بعد اصل حقائق سامنے آئیں گے۔
واقعہ کے باعث فیروز پور روڈ پر ٹریفک کا نظام بری طرح متاثر ہو کر رہ گیا، شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
دوسری جانب لیسکو ایس ایس اینڈ ٹی ساؤتھ نے فوری ایکشن لیتے ہوئے 132 کے وی کے ماڈل ٹاؤن ، گارڈن ٹاؤن دونوں ساکٹ بند کر دیے۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت، پی ٹی آئی مذاکرات چند دنوں میں شروع ہو نگے: بیرسٹر عقیل
ترجمان لیسکو کے مطابق ایس ای جی ایس او کی فوری ہدایت پر اے ای ایم اپنی ٹیم کہ ہمراہ مواقع پر موجود ہیں، لیسکو نے انسان جان کو بچانے کے لیے بجلی کی سپلائی منقطع کر دی ہے۔
ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق کھمبے پر چڑھنے والا شہری محمد نواز چوہنگ کا رہائشی ہے ، پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر موجود ہیں، رکشہ ڈرائیور کو کھمبے سے اتارنے کیلئے ریسکیو کارروائی جاری ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ محمد نواز کا ذہنی توازن درست نہیں بتایا جارہا، محمد نواز کی گھر والوں سے لڑائی بھی ہوئی جس کے باعث اس نے انتہائی قدم اٹھایا، شہری کے اہل خانہ بھی موقع پر موجود ہیں۔



