27 ویں تر میم آئے گی، کوئی سامنے کھڑا نہیں ہو گا، فیصل واوڈا
سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ 27 ویں تر میم آئے گی، کوئی سامنے کھڑا نہیں ہوگا
سینیٹر فیصل واوڈا نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے/ فائل فوٹو
(ویب ڈیسک) سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ 27 ویں تر میم آئے گی، کوئی سامنے کھڑا نہیں ہوگا۔

سینیٹر فیصل واوڈا نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پہلی بات تو یہ ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان 9 مئی کے واقعات پر معافی نہیں مانگیں گے، اگرمعافی مانگ بھی لیں تو پھر بھی ان کو نہیں چھوڑا جائے گا، پاکستان ترقی کی طرف گامزن ہو چکا ہے، فیلڈ مارشل کی سربراہی میں ترقی کا تسلسل رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں: رانا ثناء اللہ کو سینیٹ کی جنرل نشست پر ٹکٹ جاری

انہوں نے کہا کہ اگر کوئی بھی پاکستان کی ترقی میں رکاوٹ ڈالے گا تو وہ رگڑا جائے گا، ممکن ہے فیلڈ مارشل کا دور 10 سال تک رہے، اس وقت پاکستان کی جو عالمی سطح پر تعریفیں ہو رہی ہیں اس کا سہرا فیلڈ مارشل کو جاتا ہے، عالمی سطح پر کارکردگی کو سراہا جا رہا ہے، فیلڈ مارشل پاکستان کے لیے اچھی خبریں لا رہے ہیں، اس پر اگر کسی کو تکلیف ہوتی ہے تو اس کا کوئی علاج نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ آج سے پہلے کسی نے اپنے سیاسی مفاد کیلئے پاک فوج پر تنقید کی تھی، پاک فوج کو بدنام کیا یا سازشیں کیں، آج کے حالات میں اب وہ ایسی جرات نہیں کرسکتے، اگر کسی نے ایسی جرات کی تو رگڑ دیا جائے گا، منافقت کرنے والوں کو پھر کہہ رہا ہوں کہ وہ سدھر جائیں۔
فیصل واوڈا نے کہا کہ پاکستان کی ترقی میں تین چیزیں رکاوٹ بنی ہوئی ہیں، این ایف سی، اس کو ری وزٹ کرنا ضروری ہے، مزید صوبوں کا بننا ضروری ہے، آپریشن کو سیاسی زور پر روکا نہیں جاسکتا، اگر کسی نے کوئی مسئلہ پیدا کیا اس کومیں نے تنبیہ کی ہے، ہم سب چاہتے ہیں پاکستان ترقی کرے، دہشت گردی کے خلاف آپریشن کوکسی کا باپ بھی نہیں روک سکتا۔