وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کا سیلاب زدگان کے لیے اہم اقدام
 Ali Amin Gandapur
فائیل فوٹو
پشاور:(ویب ڈیسک) علی امین گنڈاپور نے اپنی ایک مہینے کی تنخواہ سیلاب زدگان کی امداد کے لیے دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسی طرح صوبائی کابینہ کے اراکین نے بھی متاثرین کی حمایت میں اپنی 15 دنوں کی تنخواہیں عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ممبران صوبائی اسمبلی نے بھی سات دنوں کی تنخواہوں کو سیلاب زدگان کے لیے مختص کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 مزید برآں، اسکیل 17 اور اس سے اوپر کے ملازمین اپنی دو دن کی تنخواہ اور اسکیل 1 سے 16 کے ملازمین اپنی ایک دن کی تنخواہ سیلاب زدگان کی امداد کے لیے دیں گے۔

وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ان عطیات کے شفاف اور موثر استعمال کے لیے ایک واضح طریقہ کار وضع کیا جائے گا۔ اس مقصد کے لیے پی ڈی ایم اے میں ایک خصوصی اکاونٹ کھولا جائے گا تاکہ فنڈز کی ہر ایک پائی کا حساب رکھا جا سکے اور عوام کو تمام تفصیلات سے آگاہ رکھا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: سیاحوں کی گاڑی کھائی میں جاگری، 5 افراد جاں بحق

وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ سیلاب زدگان ہماری خصوصی توجہ اور تعاون کے مستحق ہیں اور مشکل کی اس گھڑی میں ہمیں سب کو مل کر دل کھول کر متاثرین کی مدد کرنی چاہیے۔

واضح رہے کہ یہ اقدامات متاثرین کے لیے فوری ریلیف فراہم کرنے اور انہیں دوبارہ زندگی کی راہ پر گامزن کرنے میں معاون ثابت ہوں گے۔