26 نومبر احتجاج کیس: پی ٹی آئی کے کارکنوں کو 4،4 ماہ قید کی سزا
PTI workers sentenced
فائل فوٹو
لاہور: (ویب ڈیسک) نومبر 2024 میں ہونے والے احتجاج کے مقدمے میں انسدادِ دہشتگردی عدالت راولپنڈی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 3 کارکنوں کو 4، 4 ماہ قید کی سزا سنادی۔

تفصیلات کے مطابق 26 نومبر 2024 میں ہونے والے احتجاج کے مقدمے میں انسدادِ دہشتگردی عدالت راولپنڈی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 3 کارکنوں کو 4، 4 ماہ قید کی سزا سنادی ہے، سزا پانے والوں میں اجمل، سلیم شہزادہ اور خرم شہزاد شامل ہیں۔

پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان نے احتجاج کے دوران قائدین کے اکسانے پر پولیس کے ساتھ مزاحمت کی اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا۔ سماعت کے دوران تینوں کارکنان نے اپنے جرم کا اعتراف کیا اور عدالت سے رحم کی اپیل کی، مقدمہ تھانہ نصیر آباد میں درج کیا گیا تھا۔

عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ ملزمان نے حوالات میں جو عرصہ گزارا ہے، وہ ان کی سزا میں شامل کیا جائے گا۔ اس فیصلے کے بعد تینوں کارکنوں کو قید کی مدت مکمل کرنے کے بعد رہا کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کے وارنٹ گرفتاری جاری

یاد رہے کہ 26 نومبر 2024 کے احتجاج کے حوالے سے اب تک 105 ملزمان عدالت میں اقبالِ جرم کرچکے ہیں،جس کے بعد عدالت کی جانب سے انہیں سزائیں سنائی جاچکی ہیں۔

قانونی ماہرین کے مطابق اس مقدمے میں مزید کارکنوں کیخلاف کارروائی جاری ہے اور آنے والے دنوں میں مزید فیصلے متوقع ہیں۔