
تین روزہ تقریبات 24 اگست تک جاری رہیں گی جن میں ملک بھر سے عقیدت مندوں کی بڑی تعداد کی شرکت متوقع ہے۔
ضلع حکومت قصور نے اس موقع پر سیکیورٹی اور انتظامی امور کے خصوصی انتظامات کیے ہیں تاکہ زائرین کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
عرس کے دوران محافلِ سماع، قوالی اور خصوصی دعاؤں کا انعقاد کیا جائے گا جبکہ دربار پر آنے والے زائرین کیلئے ضیافت اور دیگر سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق عرس کی مناسبت سے 23 اگست بروز ہفتہ کو قصور میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے تاکہ عوام بھرپور عقیدت کے ساتھ تقریبات میں شرکت کرسکیں۔ اس سلسلے میں باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ستمبر میں چار مسلسل چھٹیاں متوقع
واضح رہے کہ حضرت بابا بلھے شاہؒ اپنے کلام اور تعلیمات کی بدولت برصغیر بھر میں ایک منفرد مقام رکھتے ہیں۔ ان کی شاعری انسان دوستی، محبت اور رواداری کے پیغام سے عبارت ہے، جسے آج بھی دنیا بھر میں پڑھا اور گایا جاتا ہے۔
ماہرینِ ادب کا کہنا ہے کہ بابا بلھے شاہؒ کا پیغام موجودہ دور میں بھی لوگوں کے دلوں کو جوڑنے اور امن قائم کرنے کیلئے مشعلِ راہ ہے۔ ہر سال ان کے عرس کے موقع پر ہزاروں زائرین قصور کا رخ کرتے ہیں، یہ اجتماع بین المذاہب ہم آہنگی کی بہترین مثال پیش کرتا ہے۔