
ترجمان کے مطابق اب نامزد بینکوں میں پیر 18 اگست کو بھی حج درخواستیں جمع کروائی جا سکیں گی۔
وزارت کے مطابق اب تک 12 دنوں میں ایک لاکھ 10 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہوچکی ہیں، جبکہ سرکاری حج اسکیم کیلئے صرف 7 ہزار نشستیں باقی ہیں۔
ترجمان وزارتِ مذہبی کی جانب سے واضح کیا گیا کہ توسیع محدود وقت کیلئے ہے اور نشستیں مکمل ہوتے ہی درخواستوں کی وصولی فوری طور پر روک دی جائے گی۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ یہ توسیع پہلے آئیے، پہلے پائیے کی بنیاد پر کی گئی ہے، تاکہ وہ عازمین جو کسی وجہ سے مقررہ مدت میں درخواست جمع نہیں کراسکے تھے، وہ آخری موقع سے فائدہ اٹھا سکیں۔
یہ بھی پڑھیں:40 سے 60 ہزار روپے ماہانہ وظیفہ، پنجاب حکومت کا بڑا اعلان
واضح رہے کہ رواں برس سرکاری حج اسکیم کیلئے حکومت نے شفاف اور سہل نظام متعارف کرایا ہے جس کے تحت تمام درخواستیں نامزد بینکوں میں وصول کی جاتی ہیں۔
عازمینِ حج کیلئے یہ ہدایت بھی جاری کی گئی ہے کہ وہ مقررہ بینکوں میں درخواست جمع کراتے وقت تمام مطلوبہ دستاویزات اور فیس اپنے ساتھ رکھیں تاکہ کسی قسم کی دقت کا سامنا نہ کرنا پڑے۔