مفتی کفایت اللہ کے گھر پر فائرنگ، بیٹی، بیٹا جاں بحق
مالاکنڈ کے علاقے بٹ خیلہ میں جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے ضلعی امیر مفتی کفایت اللہ کے گھر پر اندھا دھند فائرنگ میں ان کی بیٹی اور ایک بیٹا جاں بحق ہوگئے
مالاکنڈ کے علاقے بٹ خیلہ میں جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے ضلعی امیر مفتی کفایت اللہ کے گھر پر اندھا دھند فائرنگ کی گئی/ فائل فوٹو
مالاکنڈ: (ویب ڈیسک) مالاکنڈ کے علاقے بٹ خیلہ میں جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے ضلعی امیر مفتی کفایت اللہ کے گھر پر اندھا دھند فائرنگ میں ان کی بیٹی اور ایک بیٹا جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق دلخراش واقعے میں مفتی کفایت اللہ کے اپنے ہی بیٹے نے گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں گھر کا سکون برباد ہو گیا۔ فائرنگ کے نتیجے میں مفتی کفایت اللہ کی بیٹی اور ایک بیٹا جاں بحق ہوگئے جبکہ مفتی کفایت اللہ اور ان کی اہلیہ شدید زخمی ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کا ضلع بونیر جانے کا فیصلہ

زخمیوں اور جاں بحق افراد کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال بٹ خیلہ منتقل کیا گیا۔ ہسپتال ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ مفتی کفایت اللہ کی حالت اب خطرے سے باہر ہے، تاہم ان کی اہلیہ بدستور تشویشناک حالت میں زیر علاج ہیں۔ اس واقعے میں جاں بحق ہونے والے بیٹے اور بیٹی کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیا۔
ضلعی انتظامیہ اور لیویز فورس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزم کی تلاش کے لیے کارروائی شروع کر دی ہے۔ حکام کے مطابق فائرنگ کرنے والے ملزم کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔