جشن معرکہ حق: 75 روپے کا یادگاری سکہ جاری

وفاقی حکومت کی جانب سے معرکہ حق میں مسلح افواج کی بہادری کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے 75 روپے مالیت کا یادگاری سکہ جاری کیا گیا/ فائل فوٹو
August, 16 2025
(ویب ڈیسک) وفاقی حکومت کی جانب سے معرکہ حق میں مسلح افواج کی بہادری کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے 75 روپے مالیت کا یادگاری سکہ جاری کر دیا گیا۔
سٹیٹ بینک کے مطابق یادگاری سکہ کی دھاتی ساخت میں 79 فیصد تانبا، 20 فیصد زنک اور ایک فیصد نکل شامل ہے، سکے کا قطر 30 ملی میٹر اور وزن 13.5 گرام ہے، سامنے کے رخ پر وسط میں بڑھتا ہوا ہلال اور پانچ نوکوں کا ابھرتا ہوا ستارہ ہے جس کا رخ شمال مغرب کی طرف ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت نے ملک بھر میں نئی ایمرجنسی ہیلپ لائن کا آغاز کر دیا
ستارے اور ہلال کے اوپر سکے کے کنارے کے ساتھ ساتھ اردو میں اسلامی جمہوریہ پاکستان کے الفاظ کندہ ہیں، چاند کے نیچے اور گندم کی اوپر کی طرف خمیدہ دو بالیوں کے اوپر عددی صورت میں اجرا کا سال 2025 درج ہے۔
ضرور پڑھیں