
یہ تبدیلیاں عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ اور حالیہ زرمبادلہ کی شرح میں تبدیلی کے باعث متوقع ہیں۔
موجودہ ٹیکس شرحوں کی بنیاد پرHSD کی ایکس-ڈپو قیمت میں تقریباً 4 فیصد کمی متوقع ہے۔ اگرچہ حتمی اعداد و شمار آخری لمحات میں ہونے والے حسابات پر منحصر ہوں گے۔ دوسری جانب، پیٹرول کی قیمت میں تقریباً 0.5 فیصد اضافہ متوقع ہے۔
گزشتہ دو ہفتوں کے دوران، عالمی منڈی میں پیٹرول کی قیمت میں فی بیرل 15 سینٹس کا اضافہ ہوا جبکہ ڈیزل کی قیمت میں فی بیرل 4.5 ڈالر کی کمی دیکھنے میں آئی۔ اس کے ساتھ ساتھ روپے کی قدر میں معمولی بہتری نے ڈیزل صارفین کے لیے کچھ ریلیف فراہم کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی: چہلم کے جلوس، میٹروبس سروس بند
علاوہ ازیں، اس وقت پیٹرول کی ایکس-ڈپو قیمت 264.61 روپے فی لیٹر ہے جو یکم اگست کو 7.54 روپے فی لیٹر کمی کے بعد مقرر کی گئی تھی۔ یہ کمی اُس 20 روپے فی لیٹر کے مجموعی اضافے کے بعد ہوئی جو 15 مئی کے بعد گزشتہ چار پندرہ روزہ ادوار میں کیا گیا تھا۔ پیٹرول، جو عام طور پر نجی گاڑیوں، موٹرسائیکلوں، رکشوں اور چھوٹی گاڑیوں میں استعمال ہوتا ہے، درمیانے اور نچلے درمیانے طبقے کے گھریلو بجٹ پر براہ راست اثر ڈالتا ہے۔
دوسری جانب، HSD اس وقت 285.83 روپے فی لیٹر میں دستیاب ہے، جو مئی کے وسط سے 27 روپے فی لیٹر کے بڑے اضافے کے بعد طے کی گئی قیمت ہے، حالانکہ رواں ماہ کے شروع میں اس میں معمولی 1.48 روپے کی کمی کی گئی تھی۔
واضح رہے کہ HSD کے ساتھ ساتھ، مٹی کے تیل (کیرسین) اور لائٹ ڈیزل آئل (LDO) کی قیمتوں میں بھی بالترتیب 6 اور 7 روپے فی لیٹر کمی کی توقع ہے۔