
میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ کی جانب سے جشن آزادی کی خوشی میں شہریوں میں 5 لٹر مفت پٹرول کی پرچیاں تقسیم کی گئیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ قیصر احمد شیخ گزشتہ کئی برسوں سے اپنے ڈیرے پر شہریوں میں پٹرول کی پرچیاں تقسیم کر رہے ہیں، موٹر سائیکل سواروں اور رکشہ ڈرائیوروں کو 5، 5 لٹر پٹرول کی پرچیاں دی جا تی ہیں۔
میڈیا رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ ہر سال جشن آزادی کے موقع پر ہزاروں کی تعداد میں شہری وفاقی وزیر بورڈ آف انویسٹمنٹ قیصر شیخ کے ڈیرے پر پٹرول کی پرچیاں حاصل کرتے ہیں۔
خیال رہے کہ ملک بھر میں آج 78 واں یوم آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے، دن کے آغاز پروفاقی و صوبائی دارالحکومتوں میں توپوں کی سلامی دی گئی جبکہ نماز فجر میں ملکی ترقی، یکجہتی،امن اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
ملک کا ہر شہر، ہر گلی، محلہ سبز ہلالی پرچم کے رنگوں میں رنگ گیا، کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ اور ملتان سمیت ملک کے کونے کونے میں چراغاں اور آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا، یوم آزادی منانے شہری سڑکوں پرنکل آئے، جگہ جگہ جشنِ آزادی کی مناسبت سے ریلیاں نکالی جا رہی ہیں۔
جشن آزادی کے موقع پر مزار قائد کراچی اور مزار اقبال لاہور میں گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقاریب بھی منعقد ہوئیں۔