
تفصیلات کے مطابق منصوبے کے تحت 20 ہزار گرین ٹریکٹر فراہم کیے جائیں گے۔ فی ٹریکٹر 10 لاکھ روپے کی براہِ راست سبسڈی دی جائے گی جس کا مقصد کھیتی باڑی کو زیادہ پیداواری، کم لاگت اور ماحول دوست بنانا ہے۔
یہ اسکیم باضابطہ طور پر 14 اگست 2025 کو پاکستان کے 78 ویں یومِ آزادی کی تقریبات کے دوران متعارف کرائی گئی۔ یہ صوبے کے سب سے بڑے زرعی معاونتی پروگراموں میں سے ایک ہے، جس پر اربوں روپے لاگت آئے گی اور جو چھوٹے اور بڑے دونوں پیمانے کے کسانوں کے لیے مددگار ثابت ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: میٹرک سائنس گروپ کے نتائج کا اعلان
منصوبے کے تحت فی ٹریکٹر 10 لاکھ روپے کی سبسڈی فراہم کی جائے گی، کل 20 ہزار ٹریکٹرز دیئے جائیں گے۔ خصوصی قرعہ اندازی میں 7 خوش نصیب کسانوں کو مفت ٹریکٹر دیے جائیں گے۔ ٹریکٹر کے خواہشمندوں کا پنجاب کا رہائشی ہونا ضروری ہے۔ زرعی زمین کا مالک ہونا ضروری ہے۔ کھیتی باڑی میں عملی طور پر مصروف ہونا ضروری ہے۔
منصوبے مستیفد ہونے والے کسانوں پر مالی بوجھ میں کمی ہوگی، جدید ٹریکٹرز تیزی سے کام مکمل کرتے ہیں۔ ایندھن کی بچت کرنے والی اور ماحول دوست مشینری ہوگی۔ بہتر پیداوار اور کسانوں کی آمدنی میں اضافہ ہوگا۔
درخواست دینے کے لئے درج ذیل شرائط کا ہونا ضروری ہے۔ ویب سائٹ gts.punjab.gov.pk پر جائیں۔ فارم میں ذاتی اور زمین کی تفصیلات درج کریں۔ مطلوبہ دستاویزات اپ لوڈ کریں۔ ستمبر 2025 سے پہلے جمع کروائیں۔