
چیئرمین میٹرک بورڈ غلام حسین سوہو نے کہا کہ نتائج میں شفافیت ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے پوزیشنز حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کو مبارکباد دی۔ اس سال امتحانات میں 173738 امیدوار رجسٹرڈ ہوئے اور 172391 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے جبکہ 1347 امیدوار غیر حاضر رہے اور 27244 امیدوار فیل قرار پائے۔
یہ بھی پڑھیں: موڈیز کا پاکستانی معیشت پر اعتماد کا اظہار، ریٹنگ مثبت سے مستحکم کردی
مونٹیسوری کمپلیکس ہائی اسکول 13-D1 گلشن اقبال کی عینا فاروقی ولد سلمان احمد فاروقی رول نمبر 441597 کے ساتھ 94.73 فیصد نمبر حاصل کر کے پہلی پوزیشن، اسی طرح پائنیر گرامر سیکنڈری اسکول اسلام نگر اورنگی ٹاؤن کی وانیہ نور ولد محمد اللہ نے 94.09 فیصد نمبر حاصل کر کے دوسری پوزیشن حاصل کی۔
تیسری پوزیشن کیلئے دو طلبہ جن میں سول ایوی ایشن ماڈل اسکول ایئر پورٹ کے سید اذکار حسین رضوی ولد سید ریاض امام رضوی نے 94 فیصد اور دی اسمارٹ اسکول رفاع عام کیمپس ملیر ہالٹ کی عمائمہ ظفر ولد محمد عرفان نے 94 فیصد نمبر حاصل کئے۔ سائنس گروپ کے امتحانات میں 90740 طلباء اور82998طالبات شامل ہوئے جبکہ کامیابی کا تناسب 83.93فیصد رہا۔