
موڈیز کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ سی اے اے ٹو سے بڑھا کر سی اے اے ون کردی گئی ہے، پاکستان کا آؤٹ لک بھی مثبت سے مستحکم کردیا گیا، پاکستان کی ریٹنگ مضبوط ہوتی مالی صورتحال کی وجہ سے کی گئی۔
موڈیزکےمطابق پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں مزیدبہتری ممکن ہے، توقع ہے کہ پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر مزید اضافہ ہو گا تاہم پاکستان کو آفیشلز پارٹنرز کی ضرورت رہے گی۔
وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری سے پاکستان میں براہ راست بیرونی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی ہوگی ، پاکستان کو نیا قرض لینے اور اس کی شرائط طے کرنے میں بھی آسانی ہوگی جبکہ قرض پر رسک پریمیم میں کمی ہوتی ہے۔
معاشی ماہرین نے امریکی کریڈٹ ریٹنگز کمپنی کی رپورٹ کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ معاشی اصلاحات پر عمل درآمد سے پاکستان پر عالمی اداروں کا اعتماد بڑھ رہاہے۔
ذرائع کاکہناہے کہ کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری سے پاکستان کی عالمی بانڈ مارکیٹ میں بھی دوبارہ انٹری ہوسکتی ہے ، پاکستان رواں سال چین میں پانڈا بانڈ جبکہ آئندہ سال ڈالر اور یورو بانڈ جاری کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔