‏پنجاب حکومت نے کینال شپ ریستوران منصوبے کی منظوری دیدی
 پنجاب حکومت نے لگژری
فائل فوٹو
لاہور: (ویب ڈیسک) پنجاب حکومت نے لگژری " کینال شپ ریستوران" منصوبے کی منظوری دے دی۔

سرکاری دستاویزات کے مطابق پنجاب حکومت نے دریائی حسن پر مبنی لگژری "کینال شپ ریستوران" منصوبے کی منظوری دے دی ہے جس کا تخمینہ لاگت 54 کروڑ روپے لگایا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ریستوران کی ہر سیٹ پر 40 لاکھ روپے خرچ کا تخمینہ ہے، جو دنیا کے مہنگے ترین ریستورانز میں بھی نایاب ہے، منصوبے میں 5 کروڑ روپے کا پل اور ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کا "سیلفی پوائنٹ" بھی شامل کیا گیا ہے۔

دستاویز کے مطابق منصوبے کی ابتدائی لاگت 35 کروڑ روپے مقرر کی گئی تھی تاہم نیس پاک کے نئے ڈیزائن اور اضافی سہولیات کے بعد یہ رقم بڑھ کر 54 کروڑ روپے ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب کا خواتین اساتذہ کے لیے مفت ای-بائیکس کا اعلان

‏منصوبے کی فنڈنگ پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی (پی ایچ اے)کرے گی جبکہ مالی معاونت کے لیے منصوبہ بندی و ترقیاتی بورڈ بھی شریک ہوگا۔

حکام کے مطابق یہ منصوبہ لاہور کو ایک نیا سیاحتی مرکز بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا، اس سے نہ صرف مقامی معیشت میں بہتری آئے گی بلکہ روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے، "سیلفی پوائنٹ" اور پل جیسے فیچرز سوشل میڈیا صارفین اور فوٹوگرافی کے شوقین افراد کو خصوصی طور پر متوجہ کریں گے۔