
ای سی پی کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق سینیٹ کی خالی جنرل نشست کے لیے کاغذات نامزدگی 18 اگست کو حاصل کیے جا سکتے ہیں، 19 اور 20 اگست کو کاغذات نامزدگی ریٹرننگ افسر کے پاس جمع کرائے جا سکتے ہیں۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ 21 اگست کو امیدواروں کی ابتدائی فہرست آویزاں کی جائے گی، کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 23 اگست کو کی جائے گی،26 اگست کو کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد ہونے کی اپیل ہو گی جبکہ 28 کو الیکشن ٹریبونل اپیلوں پر فیصلہ کرے گا۔
شیڈول کے مطابق 29 اگست کو امیدواروں کی حتمی فہرست شائع کی جائے گی،30 اگست کو امیدوار کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے جبکہ پنجاب اسمبلی میں پولنگ 9 ستبمر کو صبح 9 سے 4 بجے تک ہو گی۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت کا 18 اگست سے تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان
واضح رہے سینیٹ کی جنرل نشست رہنما تحریک انصاف سینیٹر اعجاز چودھری کی نا اہلی کے باعث خالی ہوئی، اعجاز چودھری کو 9 مقدمات میں جرم ثابت ہونے پر سزا ہونے کے باعث الیکشن کمیشن کی جانب سے نااہل قرار دیا گیا تھا۔
خیال رہے کہ لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کی جانب سے 9 مئی کے مقدمات میں جرم ثابت ہونے پر پی ٹی آئی رہنما اعجاز چودھری سمیت دیگر کو 10،10 سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی گئی تھی۔