پنجاب حکومت کا 18 اگست سے تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان
School Reopening
فائیل فوٹو
(ویب ڈیسک): ملک بھر کے تعلیمی اداروں کے حوالے سے اہم فیصلہ سامنے آیا ہے جس کے مطابق کلاسز 18 اگست 2025 سے بحال کی جائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق 18 اگست سے جماعت 9، 10، انٹرمیڈیٹ، O لیول اور A لیول کی کلاسز شروع ہوں گی جبکہ جماعت 1 سے 8 کی کلاسز 1 ستمبر سے بحال ہوں۔ یہ فیصلہ تعلیمی اداروں میں تدریسی سرگرمیوں کو بحال کرنے اور تعلیمی سلسلے کو منظم انداز میں جاری رکھنے کے لیے کیا گیا ہے۔وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے بتایا کہ یہ تبدیلی تعلیمی ماہرین سے مشاورت کے بعد کی گئی ہے۔

حکومت نے تعلیمی اداروں کی بحالی کے حوالے سے جو اقدامات کیے ہیں ان کا مقصد طلباء کی تعلیمی ضروریات کو پورا کرنا اور تعلیمی نقصان کو کم سے کم کرنا ہے۔ ابتدائی جماعتوں کو کچھ اضافی وقت دیا گیا ہے تاکہ حفاظتی اور انتظامی امور کو بہتر طریقے سے مکمل کیا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں: نادرا کی جانب سے قومی شناختی کارڈ پر نام کی تبدیلی کا آسان طریقہ

یہ فیصلہ ملک میں تعلیمی سرگرمیوں کی بحالی اور تعلیمی سال کو مکمل کرنے کے لیے اہم قدم سمجھا جا رہا ہے۔ تعلیم کے شعبے سے وابستہ ماہرین نے بھی اس اقدام کو خوش آئند قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ طلباء کی تعلیمی بہتری کے لیے اسکولوں اور کالجوں کا جلد از جلد کھلنا ضروری ہے۔

اساتذہ اور والدین کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ بچوں کو حفاظتی تدابیر اپنانے کی ترغیب دیں اور اسکولوں کی ہدایات پر عمل کریں۔ حکومت نے تعلیمی اداروں کی بحالی کے حوالے سے تمام اسٹیک ہولڈرز سے تعاون کی اپیل کی ہے تاکہ تعلیمی نظام کو مؤثر اور محفوظ بنایا جا سکے۔