پی آئی اے کا بارسلونا اور میلان کے لیے براہ راست پرواز کا اعلان
PIA Flights
فائیل فوٹو
اسلام آباد: (ویب ڈیسک ) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز نے بارسلونا اور میلان کے لیے براہِ راست پروازوں کا اعلان کردیا۔

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز نے یورپ میں فضائی آپریشن کے بعد بارسلونا اور میلان کے لیے براہ راست پروازیں شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ یہ قدم وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کی ہدایت پر اٹھایا گیا ہے تاکہ ان شہروں میں مقیم بڑی اوورسیز پاکستانی کمیونٹی کو سفری سہولت فراہم کی جا سکے ۔

یورپی پروازوں کی بحالی برطانیہ کی جانب سے جولائی میں پاکستان کو ائیر سیفٹی لسٹ سے نکالنے اور پانچ سالہ پابندی ختم کرنے کے بعد ممکن ہوئی۔ اس پیش رفت پر برطانوی ہائی کمیشنر نے دونوں ممالک کے ایوی ایشن حکام کی کوششوں کو سراہا اور پاکستانی ائیر لائنز سے سفر میں دلچسپی ظاہر کی۔

یہ بھی پڑھیں: قومی اسمبلی کا تیزاب اور آگ کے حملوں کے خلاف سخت ایکشن

پابندی ختم ہونے کے بعد فوری پی آئی اے نے فوری طور پر مانچسٹر کے لیے ہفتہ وار تین پروازیں شروع کیں جبکہ اگلے مرحلے میں اسلام آباد اور لاہور سے لندن اور برمنگھم کے لیے پروازیں بحال کی جائیں گی۔