چہلم حضرت امام حسینؓ اور عرس داتا علی ہجویریؒ پر سکیورٹی انتظامات مکمل
Chehlum Security
فائیل فوٹو
لاہور:(ویب ڈیسک) آئی جی پنجاب نے کہا ہے کہ پنجاب بھر میں چہلم حضرت امام حسینؓ اور عرس داتا علی ہجویریؒ کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

چہلم حضرت امام حسینؓ اور صوفی بزرگ حضرت داتا علی ہجویریؒ کے سالانہ عرس کے موقع پر جلوسوں ، مجالس اور عرس تقریبات کے لیے پنجاب پولیس نے فل پروف سکیورٹی انتظامات مکمل کر لیے ہیں ۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ لاہور سمیت پنجاب بھر میں مجالس اور جلوسوں کے لیے بھرپور اقدامات کیے جائیں گے ۔

اس موقع پر صوبے بھر میں 644 مجالس اور 392 عزاداری جلوس برآمد ہوں گے ، جن کی سکیورٹی کے لیے 37 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات کئے جائیں گے ۔ فقط لاہور میں 44 مجالس اور 14 جلوسوں کی حفاظت پر بارہ ہزار سے زائد پولیس اہلکار ڈیوٹی پر ہو گے۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور پولیس کا جشن آزادی پر زیرو ٹالرنس ایکشن پلان جاری

سکیورٹی پلان کے تحت 926 واک تھرو گیٹس اور 6753 میٹل ڈیٹیکٹر چیکنگ کے لیے استعمال ہوں گے جبکہ سیف سٹیز اتھارٹی کے کیمروں میں جلوسوں کی مانیٹرنگ کی جائے گی ۔ روٹس پر آنے والی عمارتوں کی چھتوں پر سنائیپرز تعینات کئے جائیں گے اور خواتین عزاداری کی چیکنگ کے لیے لیڈی اہلکار تعینات ہوں گی ۔