
سی سی پی او لاہوربلال صدیق کمیانہ نے یوم آزادی کے موقع پر شہریوں کی حفاظت اور امن و امان قائم رکھنے کے لیے جامع ایکشن پلان کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جشن کے دوران قانون شکنی کی کسی بھی صورت میں زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل درآمد کیا جائے گا ۔
انہوں نے واضح کیا کہ ون ویلنگ اور ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے گی جبکہ سڑکوں ، پارکوں اور پبلک مقامات پر ہلڑ بازی یا خواتین سے بدتمیزی کی صورت میں سخت کارروائی ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کا ایک لاکھ نوجوانوں کو مفت لیپ ٹاپس دینے کا اعلان
ٹریفک پولیس ڈولفن اسکواڈ اور پولیس کی اضافی نفری اہم شاہراہوں پر تعینات کی جائے گی تاکہ جشن کے دوران ٹریفک کی روانی اور شہریوں کی سکیورٹی برقرار رہے۔
سی سی پی او نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ جشن آزادی کی خوشیوں میں قانون کی پاسداری کریں ، موٹر سائیکل سوار ہیلمٹ کا استعمال لازمی کریں اور محفوظ طریقے سے جشن آزادی منائیں۔