پی ٹی آئی کو 14 اگست کو ورکرز کنونشن کی اجازت دینے سے انکار

ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی نے 14 اگست کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو ورکرز کنونشن کی اجازت دینے سے انکار کیا/ فائل فوٹو
August, 13 2025
(ویب ڈیسک) ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی نے 14 اگست کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو ورکرز کنونشن کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔
ذرائع ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی کے مطابق 14 اگست کو جشن آزادی اور حضرت علی ہجویریؒ کے عرس کی تقریبات ہونگی اور سکیورٹی مصروف عمل ہوگی، لاہور میں 14،13 اور 15 اگست تک ڈسٹرکٹ انتظامیہ و سکیورٹی ادارے مصروف ہونگے، جس کے باعث ورکرز کنونشن کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
یہ بھی پڑھیں: صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کے وارنٹ گرفتاری جاری
ضلعی انتظامیہ نے تحریک انصاف کی شاہدرہ رزاق سٹیڈیم میں ورکرز کنونشن کی اجازت کی درخواست نمٹا دی اور کنونشن کی اجازت نہ دی جبکہ درخواست گزار رہنما تحریک انصاف اکمل باری کا کہنا ہے کہ ہائیکورٹ کے حکم کے باوجوداجازت نہیں دی گئی۔ آزادی جشن منانا ہمارا آئینی حق ہے۔ دوبارہ عدالت سے اجازت نامہ کیلئے رجوع کرینگے۔
ضرور پڑھیں