لاہور سے راولپنڈی جانیوالی ٹرین حادثے سے بچ گئی
لاہور سے راولپنڈی جانے والی ریل کار سبک رفتار بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی
لاہور سے راولپنڈی جانے والی ریل کار سبک رفتار بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی/ فائل فوٹو
(ویب ڈیسک) لاہور سے راولپنڈی جانے والی ریل کار سبک رفتار بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی۔

رپورٹ کے مطابق کامونکی ایمن آباد کے درمیان پٹڑی ٹوٹی ہوئی تھی۔ ریلوے عملے کو پٹرولنگ کے دوران ٹریک کا ٹوٹا ہوا حصہ ملا، ریلوے عملے نے ٹریک کے ٹوٹنے کی بروقت اطلاع کی۔ ذرائع نے بتایا کہ اس دوران راولپنڈی جانے والی ریل کار سبک رفتار وہاں سے گزرنے والی تھی، ریلوے کے عملے کی اطلاع پر ٹرین کو فوری روک دیا گیا۔ ذرائع نے کہا کہ ٹریک کی مرمت کے بعد ٹرین کو راولپنڈی کے لئے روانہ کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: چین سے 100 الیکٹرک بسوں کا فلیٹ آج پاکستان روانہ ہو جائیگا: مریم نواز

دریں اثنا وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کی زیرِ صدارت وزارتِ ریلوے میں اہم اجلاس ہوا،ریلوے کے مختلف انتظامی، آپریشنل اور فنی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ موسیٰ پاک اور عوام ایکسپریس کے واقعہ پر ریلوے افسروں کی سخت سرزنش کی گئی۔