عمران خان کا جیل میں طبی معائنہ، مکمل صحت مند قرار
بانی پی ٹی آئی عمران خان کا جیل میں طبی معائنہ کیا گیا جہاں ڈاکٹر انہیں مکمل طور پر صحت مند قرار دے دیا۔
فائل فوٹو
راولپنڈی: (ویب ڈیسک) بانی پی ٹی آئی عمران خان کا جیل میں طبی معائنہ کیا گیا جہاں ڈاکٹر انہیں مکمل طور پر صحت مند قرار دے دیا۔

اڈیالہ جیل ذرائع کی جانب سے بتایا گیا کہ پمز ہسپتال کے ڈاکٹرزکی میڈیکل ٹیم نے سابق وزیراعظم عمران خان کا طبی معائنہ کیا اور ڈاکٹرز نے پیٹرن انچیف پی ٹی آئی عمران خان کے کانوں اور دانتوں کا چیک اپ بھی کیا۔

جیل ذرائع نے بتایاکہ چیک اپ کے دوران بانی پی ٹی آئی عمران خان کے کانوں اور دانتوں کی صفائی بھی کی گئی جبکہ ڈاکٹرز نے انہیں مکمل صحت مند قراردیاہے۔

اڈیالہ جیل ذرائع کے مطابق ڈاکٹرز نے سابق وزیراعظم کو کچھ ٹیسٹ بھی تجویزکیے ہیں جبکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے دانتوں کے چیک اپ کیلئے اپنے ذاتی معالج ڈاکٹرعاصم کوبلانے کی درخواست کی ہے۔

جیل ذرائع کی جانب سے مزید بتایا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنے کی رپورٹ اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کرائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کے طبی معائنے کیلئے عدالت میں درخواست دائر

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے طبی معائنے کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی جس میں جیل ہسپتال اور شوکت خانم ہسپتال کو فریق بنایا گیا۔

درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ شوکت خانم ہسپتال کے طبی ٹیم کو ماہانہ طبی معائنہ اور ضروری ٹسٹ کرنے کی اجازت دی جائے۔

درخواست گزار کی جانب سے مزید کہا گیا تھا کہ عمران خان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم یوسف، ڈاکٹر فیصل سلطان اور ڈاکٹر ثمینہ نیازی کوطبی معائنہ اور ٹیسٹوں کے لیے بانی پی ٹی آئی تک رسائی کا حکم دیا جائے۔