پنجاب میں 95 ہزار سے زائد ڈرائیورز پر جرمانہ

فائیل فوٹو
August, 12 2025
(ویب ڈیسک): پنجاب ٹریفک پولیس نے رواں سال اووراسپیڈ کےخلاف کارروائی کرتے ہوئے 95 ہزار سے زائد ڈرائیورز کو جرمانہ کیا ہے۔
پنجاب ٹریفک پولیس نے صوبے بھر میں اسپیڈ لمٹ کی خلاف ورزی کرنے والے 95 ہزار ڈرائیورز کو رواں سال کے دوران جرمانہ کیا گیا ہے۔ ڈی آئ جی ٹریفک پولیس کی ہدایت پر اوور اسپیڈ کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں ۔
ترجمان محکمہ کے مطابق، گزشتہ سال کے مقابلے میں رواں سال اوور اسپیڈنگ کے کیسز میں 97 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ موٹر سائیکل ، نجی گاڑیاں اور کمرشل ٹرانسپورٹ سبھی کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نادرا: پیدائش اور وفات کے آن لائن اندراج کا آغاز
ڈی آئی جی ٹریفک پولیس نذیر نے کہا کہ عوام کے لیے محفوظ اور آسان سفر اولین ترجیح ہے۔ اس مقصد کے لیے قیمتی انسانی جانوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے تمام اقدامات کیے جا رہے ہیں ۔
ضرور پڑھیں